چیف ایڈیٹر:طارق محمود چودھری  ایڈیٹر: مظہر اقبال چودھری  مینیجنگ ایڈیٹر: ادریس چودھری

مارچ 17, 2025 7:43 صبح

جہلم// ادریس چودھری// الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی زیرنگرانی حویلی لال خان پنڈدادنخان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد . ویڈیو نیوز۔ پکچرز

*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ** *زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی* 9 فروری بروز اتواربمقام حویلی لال خان بلوچ سابقہ ناظم اتھر تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم میں 10:30 سے 1 بجے تک منعقد کیا گیا۔اس کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ . سکن سپیشلسٹ . ہومیوفزیشن اور آئی سپیشلسٹ کی ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کی علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شیخ۔سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے صاحب مجاز راولپنڈی ڈویژن محمد ارشد صاحب نے کیمپ کا دورہ کیایاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی نگرانی میں عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی، اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

متعلقہ خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا

تازہ ترین خبریں

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی کی سانحہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے شہید مرزا جواد کی رہائشگاہ آمد، وزیر مملکت بلال کیانی نے ڈومیلی میں شہید مرزا جواد کے ورثاء سے ملاقات، عظیم قربانی دینے پر شہید مرزا جواد کو خراج تحسین پیش کیا