دینہ(سیّد حواد حسین نقوی Jhelumnews.uk) آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام ماتمی احتجاجی ریلی کا انعقاد۔شرکائے ریلی سے مولانا محمد باقر علی حیدری،سیّد اخلاق حسین نقوی ضلع جنرل سیکریڑی ،سیّد ادیب مرتضیٰ اور دیگر مقررین کاخطاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام ماتمی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔منعقدہ احتجاجی ریلی ہڈالہ سیّداں کی مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہو کر منگلا روڈ داتا چوک سے ہوتی ہوئے چوک جی ٹی روڈ پر اختتام پزیر ہوئی،شرکائے ریلی نے بینرز،پلے کارڈ اور پرچم اُٹھا رکھے تھے جن پر تعمیر کرو تعمیر کرو جنت البقیع تعمیر کرو،مزارات مقدسہ کا انہدام توہین رسالت ہے اور جنت البقیع کی عظمت رفتہ کو بھال کیا جائے کے نعرے درج تھے۔اَس موقع پر مولانا محمد باقر علی حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رسول خدا حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ نے تبلیغ کے بعد مسلمانوں نے درخواست کی ہے اللہ کے حبیب ہم آپ کے ممنون ہیں کہ آپ نے دین کے ہر پہلو سے ہمیں دین اور اسلامی احکام سے روشناس کروایا لہذا ہم اجر دینا چاہتے ہیں تو رسالت ماب ﷺ نے فرمایا کہ میں تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے اِس کے کہ میری اہلبیت ؑ سے مودت رکھو۔انھوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کیا یہی اجر رسالت ہے کہ 1925 کو آل سعود نے جنت البقیع میں دختر رسولﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا (س)کے روضے اور اممات المومنین اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ کے مزارات کو مسمار کیا گیا۔سیّد اخلاق حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر تشیع موسس عزائے بقیع آغا سید حامد علی شاہ موسوی علیہ الرحمہ نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں بھی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت کے نام کر دیں تھیں جبکہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے شاہ سلمان کو مزارات جنت البقیع کے سو سال پورے ہونے کے یادگار کے طور پر ارسال کیا ہے تاکہ صد سالہ احتجاج میں آقائے موسوی کے مکتوب کی باز گشت بھی شامل رہے۔آج کا یہ فقید المثال احتجای ماتمی مظاہرہ اور اسکے شرکاء اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں یونیسکوجسکی ذمہ داری ہے کہ آثار قدیمہ کا تحفظ کرے، آئی سی سی، یورپی یونین، او آئی سی، عرب لیگ، سارک سے پر زور دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم انسانی و تاریخی مسئلہ کے حل کی طرف توجہ مبذول کرے اور مقامات مقدسہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی شان گذشتہ و شوکت رفتہ کو بحال کرے۔ریلی سے سیّد ادیب مرتضےٰ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...
0
bottom of page
Comentarios