top of page
Writer's pictureJhelum News

جائیداد کا لالچ،انگلینڈی بیٹے نے اپنے ماں باپ کو قید کر دیا،ملازمین پہرے پر بٹھا دیئے۔ملازم گرفتار



سوہاوہ(تحصیل رپورٹر) سوہاوہ میں بیٹے کی ایماء پر ماں باپ پر تشدد کرنے اور گھر میں زبردستی قید کرنے والے 4 گھریلو ملازم گرفتارپولیس تھانہ سوہاوہ نے ماں اور باپ کو بازیاب کروا لیاسوہاوہ ڈھوک ارل کے رہائشی شارق محمود جو برطانیہ میں مقیم ہے والدین کے مطابق اس نے اپنے چار ملازموں کو گھر پر چھوڑا اور ہمیں گھر میں قید کر کے رکھا اور ہماری ساری زمین اپنے نام لگوا لی اور تشدد بھی کرتا رہا اور اب وہ انگلینڈ واپس چلا گیا ہے اور اس کے چار ملازم جو ہم پر تشدد کرتے ہیں اور گھر میں قید کر کے رکھا ہوا ہے پولیس تھانہ سوہاوہ کو پتہ چلتے ہی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ فرخ ڈار نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شارق محمود کے ماں اور باپ کو بازیاب کروا لیا اور چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کی شناخت زعفران ، جاوید محمود ، اخلاق اور بشیر کے نام سے ہوئی ملزمان کا تعلق تحصیل سوہاوہ سے بتایا جا رہا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم(رانا محمد عاصم )ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ کا وزٹ، دوران وزٹ ڈی پی او جہلم کا تھانہ کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ

جہلم(رانا محمد عاصم )ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ کا وزٹ، دوران وزٹ ڈی پی او جہلم کا تھانہ کی بلڈنگ،SIPs...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page