جہلم: ضلع جہلم میں آلودگی پھیلانے والے 3 بھٹے مسمار اور 7 کریش پلانٹ سیل کر دیے گئے،کریش پلاٹ اور بھٹہ مالکان کو لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات ضلع جہلم میں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔ سموگ رولز 2023 کے تحت اور ہائی کورٹ کی ہدایات پر گزشتہ چند دنوں میں اینٹوں کے 3 بھٹے مسمار اور 7 کریش پلانٹ سیل کر دیے گئے۔ کریش پلانٹ کے مالکان کو 2 لاکھ روپے جبکہ بھٹوں کے مالکان کو 8 لاکھ روپے جرمانے کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات بابر حسین نے کہا کہ محکمہ ماحولیات سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کر رہا ہے/ تمام کریش پلانٹ اور اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو سخت ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات ضلع جہلم میں سموگ اور فضائی آلودگی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے سول سوسائٹی اور دیگر سرکاری محکموں کے تعاون سے اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتوں پر کڑی نگرانی کر رہا ہے۔ ای پی اے آفس جہلم کی کوششوں میں ضلعی انتظامیہ بھی تعاون کر رہی ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ہوشربا مہنگائی نے ہوش اڑا دئیے ہوشربا مہنگائی نے سفید پوش طبقہ کے لوگوں کو بھی ہاتھ پھیلانے پر مجبور کر دیا ضرورت...
bottom of page
Comments