top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم// نثار احمد مغل سے// تھانہ کالا گوجراں کے علاقہ راٹھیاں میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ۔ فائرنگ کے نتیجہ میں زیر حراست ملزم محمد ادریس شہزاد زخمی ہو گیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب


تھانہ کالا گوجراں کے علاقہ راٹھیاں میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، ڈی ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب،

پولیس پارٹی ملزم ادریس شہزاد کی نشاندہی پر ڈکیتی میں چھینی گئی رقم برآمد کرنے گئی تو گرفتار ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،

ملزمان کی فائرنگ کے نتیجہ میں زیر حراست ملزم محمد ادریس شہزاد زخمی ہو گیا،

جبکہ زیر حراست ملزم کے ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے،

زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج معالجہ کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

ملزم ادریس شہزاد نے اپنے ساتھی ملزم سے مل کر 14 مارچ 2024 کو اٹالین شہری عامر اقبال اور اسکے بھائی خالد کو دوران ڈکیتی زخمی کر دیا تھا اور ملزمان رقم 3 لاکھ 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے،گرفتار ملزم ڈکیتی، چوری اور اسلحہ ناجائز کی درجنوں وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،

ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے




0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page