جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد،ایس ایچ او پنڈ دادن خان اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے02 ملزمان اشفاق احمد اور قدیر حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم اشفاق اور قدیر سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02 عدد پسٹل30بور معہ ایمونیشن ،01 عدد موٹر سائیکل اور گن پوائنٹ پر چھینے گئے موٹر سائیکل 125 ماڈل 2024 معہ نقدی 01لاکھ 35ہزار روپے برآمد کر لئے گئے،ملزمان تھانہ پنڈ دادنخان کے علاوہ ضلع جہلم اورضلع منڈی بہاوُالدین کے مختلف علاقوں کی سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ہیں ، جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ۔ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او پنڈ دادن خان اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعام کا اعلان
Comments