جہلم پولیس کے کانسٹیبل سید رسول بقضائےالہی وفات پا گئے، إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون•
کانسٹیبل سید رسول عارضہ قلب میں مبتلا تھے، بوجہ ہارٹ اٹیک دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں،
متوفی کانسٹیبل سید رسول کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں سہوترہ ، پنڈ دادنخان میں ادا کرُدی گئی ،نماز جنازہ میں ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل ، ایس ایچ او اور دیگر پولیس افسران کی شرکت، اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی،
سید رسول سال 1990 میں محکمہ پولیس میں شامل ہوئے، اور 55 برس عمر ہونے پر ایک سال کی LPR رخصت پر روآنہ تھے،
،مرحوم کے سوگوران میں بیوہ اور ایک بیٹا شامل ہے
جہلم پولیس غم کی اس گھڑی میں مرحوم کانسٹیبل کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ترجمان جہلم پولیس
Commentaires