جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)
آر ٹی اے جہلم فرض کی ادائیگی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ڈپٹی کمشنر جہلم کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے جہلم کے ایم این ایز عوام کی ترجمانی کریں
سماجی زعماء دینہ ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ تا جہلم چلنے والی ویگن ایک ماہ قبل سو روپے کرایہ لیتے تھے حکومت پاکستان نے پہلے پندرہ ایام میں ڈیزل میں مطلق اضافہ نا کیا دوسرے عشرے میں چار روپے فی لیٹر ڈیزل میں کمی کردی توقع یہ تھی کہ ویگن والے کرایوں میں کمی کریں گے مگر انہوں نے کرائے میں کمی کرنے کے بجائے بیس روپے کا اِضافہ کر دیا دینہ تا جہلم کا فاصلہ بیس کلومیٹر ہے کرایہ 120 روپے حاصل کیا جا رہا ہے یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ آر ٹی اے جہلم کا ایکشن نا لینا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ٹرانسپورٹرز حضرات نے مذکورہ افیسر کو خوش کر رکھا ہے ذرائع کے مطابق دینہ تا جہلم کا سفر روزانہ دس ہزار افراد کرتے ہیں ان میں بڑی تعداد ملازمین کی بھی ہے ضلعی انتظامیہ اس ناانصافی کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں کیوں ہے ؟ بادی النظر میں دیکھائی دیتا ہے کہ حکومت وقت کے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے ایک شہری مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی کچلا ہوا ہے اس پر مزید ظلم کرنا سراسر ذیادتی ہے سماجی زعماء دینہ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور بلال اظہر کیانی سے پُرزور اپیل کی ہے کہ عوام کے مفاد میں وہ متحرک ہوں ایسے آفیسر جو من مانی کرنے میں مصروف ہیں ان کا قبلہ درست کریں
Comments