top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم//نثار احمد مغل// عیدالفطر کے تین دن ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے اور مجموعی طور پر 208 افراد کو ریسکیو کیا۔ انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم

عیدالفطر کے تین دن ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے اور مجموعی طور پر 208 افراد کو ریسکیو کیا

انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم

عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پر لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے میں مصروف تھے وہیں پر عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ریسکیورز عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے۔ ریسکیو اہلکار دن ہو یا رات 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہے ۔

عید کے تین دنوں میں 203 ایمرجنسیز پر رسپانس کر کے 208 لوگوں کو ریسکیو کیا۔ان ایمرجنسیز میں 208 مریضوں میں سے 43 افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 165 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان 203 ایمرجنسیز میں سے روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 58 رہی اور ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 75 ہے۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 115، اونچائی سے گرنے کے 06 اور آ گ لگنے کے 03 واقعات رونما ہوئے ۔ جبکہ متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 15 رہی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سیعد احمد کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر ریسکیورز نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے جو کہ قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا ارادہ عوام کا اپنا ارادہ ہے اور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page