جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر) انتظامیہ کی عدم توجہ سے سید ضمیر جعفری کرکٹ اسٹیڈیم بھی کھنڈرات کا شکار بننے لگا جبکہ اسٹیڈیم میں جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بن چکے جبکہ ایک حصہ تو جنگلات نظر آنے لگا چہلم شہر میں الطاف پارک بند ہونے سے اسٹیڈیم کی حالت بھی خراب جس سے نوجوان کھیل کود سے بھی دور رہنے لگے تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی عدم توجہ سے ضمیر جعفری اسٹیڈیم بھی کھنڈرات بنتا جا رہا جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بننے سے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے میں بھی مشکلات کا سامنا اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی بھی نہ ہونے سے سٹیڈیم کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ الطاف پارک پہلے ہی پانچ سالوں سے انتظامیہ کی عدم توجہ سے بند پڑا ہے شہر میں نوجوانوں کے لیے کھیل کود بھی تقریباً ختم ہوچکی جبکہ شہریوں کے لیے تفریح کے مواقع بھی ختم کر دییے گئے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ شائید سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم کے ساتھ مل چکی ہے تاکہ شہر کے لوگ سٹی ہاؤسنگ اسکیم میں بننے والے مہنگے پارک میں جائیں اور اپنے بچوں کو مہنگے ترین جھولے دلوائیں اس موقع پر کچھ نوجوان کھلاڑیوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اس اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں کیا جاتا اور نہ ہی بڑے بننے والے گڑھوں کو بھرا جاتا ہے جبکہ ایک حصہ تو مکمل جنگل بن چکا اب ہم کہاں کھیلیں چھوٹی سی جگہ ہے جہاں پر کئی نوجوان کھلاڑی بمشکل کرکٹ کھیل سکتے ہیں جب کبھی بارش ہوجائے تو کئی کئی دن یہاں پر پانی کھڑا رہتا ہے یہاں پر کچھ سال پہلے کرکٹ کے لیے ایک وکٹ بھی بنائی گئی تھی لیکن وہ بھی عدم توجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی جبکہ دو عدد بنائے گئے کمرے بھی کھنڈرات بن چکے ہمارا ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ ہے کہ اس ضمیر جعفری اسٹیڈیم کی ناگفتہ حالت کو بہتر بنایا جائے اسٹیڈیم میں بننے والے بڑے گڑھوں کو مٹی سے بھرا جائے اور اسٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی بھی کروائی جائے تاکہ مستقبل کے نونہار اپنی جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
bottom of page
Comments