top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم: جعلی مقابلے میں ہلاک ہونے والے قاسم کو کال کس نے کی؟، منشیات فروشی میں کون کون ملوث، تحقیقات شروع۔۔ ویڈیو۔۔ پکچرز۔۔


ویب ڈیسک ۔

جہلم: منشیات فروشی میں کون کون سا پولیس اہلکار ملوث، مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے قاسم کو کس پولیس اہلکار نے کال کی، کس نے منظر عام سے غائب ہونے کا مشورہ دیا؟ تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کون کون سا اہلکار منشیات فروشی میں ملوث ہے،منشیات فروشوں کے سہولت کار کون سے پولیس اہلکار ہیں،جعلی مقابلے میں ہلاک ہونے والے مبینہ ملزم قاسم کو کون سے پولیس اہلکار نے منظر عام سے غائب ہونے کا مشورہ دیا،ٹیلی فون کال کس کی تھی؟جہلم پولیس اور خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کردیں۔

جہلم پولیس کے ترجمان راجہ عمران نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ پولیس مقابلے کے حوالے سے کوئی انکوائری نہیں ہورہی،البتہ جو آڈیو منظر عام پر آئی ہے ہلاک ہونے والے ملزم قاسم سے گفتگو کی اس کی انکوائری شروع ہے کہ وہ کس کی آواز ہے کس کی کال تھی۔

علاوہ ازیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسپیشل برانچ نے جہلم میں ان پولیس اہلکاروں کا بھی کھوج لگانا شروع کردیا ہے جو منشیات فروشی کرتے یا کرواتے ہیں اور منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز جہلم کے ٹاہلیانوالہ میں پولیس کانسٹیبل عمر جاوید نے منشیات فروشوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں کی منشیات فروخت کرنے والے منشیات فروش ندیم شاہ اور اسکے ساتھی فرار ہو گئے جبکہ قاسم نامی ملزم کو کانسٹیبل عمر جاوید نے بہادری سے دبوچ لیا اس دوران کانسٹیبل عمر جاوید فائر لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ ملزم قاسم کو موقع سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا اور بعد ازاں جعلی مقابلے میں پار کردیا گیا۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page