جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)
پاکستان پیپلز پارٹی نے تسلیم ناصر گجر جہلم کو این اے 60 اور پی پی 25 کا صوبائی ٹکٹ جاری کر دیا امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی تسلیم ناصر گجر نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ جنرل ضیا کی باقیات کے خلاف جہاد جاری رکھا جائے گا عوام کو بنیادی حقوق دلوانا ہمارا فرض بنتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عوام اور ملک کی خاطر اپنے قائد کی قربانی دی ان کا کہنا تھا کہ جہلم کے عوام باشعور ہیں فصلی بٹیروں کو ووٹ نہیں دیں گے یزید کے خلاف ڈٹ جانا پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے عوام کے حقوق کی خاطر جنگ جاری رکھیں گے
#####
Comments