top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(  رانا محمد عاصم)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کرکٹ، ہاکی، کبڈی، بیڈمنٹن  کراٹے، اتھلیٹکس اور فٹبال کے مقابلوں کا انعقاد

جہلم(  رانا محمد عاصم) کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے پنجاب حکومت کے کھیلتا پنجاب پروگرام میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے ، نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کرکے خود کو  لاکھوں روپے کے انعامات کا حقدار بنا لیا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت ہونے والے چھ کھیلوں کے مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات دیتے ہوئے کہی ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کرکٹ، ہاکی، کبڈی، بیڈمنٹن  کراٹے، اتھلیٹکس اور فٹبال کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔ تمام مقابلوں میں جتنے والے کھلاڑیوں کو ایک لاکھ جبکہ رنر اپ کو پچاس ہزار روپے انعام سے نوازا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور ضلعی لیول پر بہترین پرفارمینس دینے والے کھلاڑیوں کو صوبائی لیول تک مقابلوں کے لئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page