جہلم ( رانا محمد عاصم )ضلع جہلم میں 75 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ان سکیموں کی تکمیل سے شہریوں کے دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گے پنجاب حکومت اربوں روپے کے منصوبے شہریوں کی سہولت کے لیے مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع جہلم میں 35 پرانی سکیمیں جاری ہیں جبکہ 28 نئی سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی گرانٹ سے 12 مزید سکیموں کو مکمل کیا جائے گا ان سکیموں میں ہائی وے، صحت، تعلیم، کھیلوں سمیت دیگر سکیمیں شامل ہیں سب سے بڑی سکیم ڈوئل کیرج وے کے لیے دس ارب کی خطیر رقم سے کام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے تمام سکیموں کو مقررہ وقت کے اندر ہر صورت مکمل کرنے اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل انسپکشن کی ہدایت کی۔
top of page
bottom of page
Comentarios