جہلم(رانا محمد عاصم)ضلع جہلم میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ کے تمام اہم پوانٹس مکمل بند، چند ایک مقامات سے صرف موٹر سائیکل یا پیدل سفر ممکن، ترسیل نہ ہونے کی باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، ذخیرہ اندوزوں کی چاندی، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر جبکہ دوکاندارو بھی پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے پیش نظر گزشتہ دو روز سے مختلف شہروں کے داخلی اور خارجی راستے بند اور مال بردار گاڑیاں دستیاب نہ ہونے سے اشیائے خوردونوش ،پھلوں، سبزیوں اور جانوروں کے چارے کی سپلائی نہ ہو سکی ، دکانداروں نے دوسرے شہروں سے سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی نہ آنے کوجواز بناتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کئے۔ سبزی منڈی سے ٹماٹر ساڑھے تین سے چار سو روپے کلو مل رہا ہے جبکہ دوکانداروں کو 160 روپے کی ریٹ لسٹ تھمائی جا رہی ہے، سبزی منڈی پر نظر رکھنے کی بجائے پرچون دوکانداروں کی ریٹ لسٹ اور قیمتیں چیک کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ دوکانداروں کو جرمانے کرنے کی بجائے منڈیوں کو کنٹرول کرے تاکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق شہریوں کو اشیاء دستیاب ہوں۔ راستوں کی بندش کے باعث دوکاندار تین گنا زیادہ کرایہ ادا کر کے منڈیوں سے سبزی فروٹ لے کر آرہے ہیں جب کہ منڈیوں میں ٹھیکیدار اور آڑھتی مافیا اپنی مرضی سے قیمت وصول کر رہے ہیں شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر راستوں کی بندش کی یہی صورتحال رہی تو اگلے ایک دو دن میں ٹماٹر ، مٹر اور گوبھی سمیت متعدد سبزیاں دستیاب نہیں ہوں گی، انتظامیہ منڈیاں کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالنے کے فوری اقدامات کرے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ایک طرف راستے بند ہونے سے شہرذلیل و خوار دوسری طرف منافع خوری عروج پر پیاز ٹماٹر آلو سمیت کئی سبزیوں کے ریٹ ڈبل...
جہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم سے 5000 کارکنان کوئی ایم پی اے بھی نہ نکال سکا تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع جہلم کے آرگنائزر سید ابرار حسین...
bottom of page
Comentários