top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(رانا محمد عاصم )ضلع جہلم نے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کر لی

وزارت قومی صحت، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین یونیورسل ہیلتھ کوریج (UHC) انڈیکس 2024 کے نتائج کے مطابق، ضلع جہلم نے پاکستان بھر میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 78.4 مجموعی اسکور کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کر لی

جہلم(رانا محمد عاصم )ضلع جہلم نے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کر لی وزارت قومی صحت، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین یونیورسل ہیلتھ کوریج (UHC) انڈیکس 2024 کے نتائج کے مطابق، ضلع جہلم نے پاکستان بھر میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 78.4 مجموعی اسکور کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ نتائج یو کے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کی معاونت سے مرتب کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد صحت کی خدمات کی دستیابی اور معیار کو جانچنا ہے۔یونیورسل ہیلتھ کوریج سروس کوریج انڈیکس صحت کے حوالے سے بنیادی خدمات کی فراہمی کے اوسط معیار کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ انڈیکس 14 مختلف انڈیکٹرز پر مبنی ہے، جن میں درج ذیل شعبے شامل ہیں:تولیدی، زچگی، نوزائیدہ اور بچوں کی صحت کی بہتری و سہولیات کی فراہمیانفیکشز بیماریوںکی روک تھام اور علاجنان انفیکشزز بیماریوں کی دیکھ بھال تمام افراد کی صحت کی معیاری سہولیات تک رسائی اور ان کی صلاحیتیونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس کو 0 سے 100 کے پیمانے پر رپورٹ کیا جاتا ہے، جہاں ضلع جہلم کا 78.4 کا اسکور بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔اس کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضلع جہلم نے صحت کی بنیادی سہولیات، انفیکشزز اور نان انفیکشزز بیماریوں کی روک تھام، اور عوام تک صحت کی خدمات کی فراہمی کے نظام کو نہایت کامیابی اور ذمہ داری سے نافذ کیا ہے۔ یہ کارنامہ نہ صرف دیگر اضلاع کے لیے ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے بلکہ پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے حصول کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے، جن کا مقصد یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانا ہے


0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شمریز کو گرفتار کر لیا

جہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی...

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے، گاؤں کنڈل میں چوروں نے ایک ہی رات میں پانچ گھروں کو نشانہ بنایا

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے تھانہ للہ کے گاؤں...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page