top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(رانا محمد عاصم) محکمہ بہبود آبادی جہلم کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ''سماجی رویوں میں تبدیلی، مواصلاتی حکمتِ عملی اور سماجی تنظیموں کا کردار '' کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

جہلم(رانا محمد عاصم) محکمہ بہبود آبادی جہلم کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ''سماجی رویوں میں تبدیلی، مواصلاتی حکمتِ عملی اور سماجی تنظیموں کا کردار '' کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر تھی۔ اس کے علاوہ سیمینار میں بطور مہمانِ اعزاز راجہ اسد سابقہ ایم این اے، چوہدری ندیم خادم (سابقہ ایم پی اے)، راجہ طالب مہدی (صاحبزادہ نوابزادہ اقبال مہدی)،چوہدری عمار فرخ (صاحبزادہ چوہدری فرخ الطاف)، اے سی ایچ آر حافظ زنیر، ایس پی سپیشل برانچ سید محمود اور ڈاکٹر شہزانہ نے شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض عدیل احمد نے سر انجام دئیے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حسن خالد وڑائچ، ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر آفیسر مریم ستی، مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندے، محکمہ صحت، اوقاف، اسپورٹس، اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ضلع جہلم کے نامور سماجی کردار کے حامل افراد کی جہلم کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی یادگاری تعریفی اسناد ادا کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صباء سحر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آبادی اور وسائل کے درمیان توازن برقرار رکھ کر ہی دیرپا ترقی ممکن ہے۔ سماجی رویوں میں تبدیلی لا کر آبادی میں اضافے کو قابو پایا جا سکتا ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر حسن خالد وڑائچ اور دیگر مقررین نے آبادی کے بے تحاشہ اضافے کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سماجی رویوں میں تبدیلی اور مؤثر مواصلاتی حکمت عملی کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ 100 سے زائد فلاحی تنظیموں کو تعریفی اسناد دی گئیں۔ سابقہ مشہور سماجی شخصیات کو ان کے خدمات کے اعتراف میں تعریفی فریم دیے گئے، جن میں چوہدری الطاف حسین (سابقہ گورنر پنجاب)، چوہدری خادم حسین (سابقہ ایم پی اے اور ایم این اے)، راجہ محمد افضل (سابقہ سینٹر اور ایم این اے)اور نوابزادہ راجہ اقبال مہدی (سابقہ ایم پی اے ایم این اے منسٹر)شامل ہیں

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شمریز کو گرفتار کر لیا

جہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی...

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے، گاؤں کنڈل میں چوروں نے ایک ہی رات میں پانچ گھروں کو نشانہ بنایا

دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے تھانہ للہ کے گاؤں...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page