جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے
چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز شہریوں کو سانس کی بیماریوں میں مبتلا کر رہیے ہیں
تفصیلات کے مطابق جہلم کے شہریوں کی ڈمپرز مافیا نے زندگی اجیرن بنا دی ہے جہلم کے چاروں طرف سے گزرنے والے ڈمپرز کی وجہ سے گرد آلود دھول کے بادل ہر وقت چھائے رہتے ہیں ملوٹ۔چک دولت۔قلعہ روہتاس اور رانجھا میرا سے کرش بجری ریت خاکے کے روزانہ سینکڑوں ڈمپرز لوڈ ہوکر پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتے ہیں جن کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑکیں چند ماہ بعد ہی کھنڈرات میں بدل جاتی ہیں تو دوسری طرف دھول مٹی کی وجہ سے بچے اور بڑے سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہیے ہیں شہریوں کی طرف سے بار بار درخواستیں دینے کے باوجود ڈمپرز کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات والے سب معلوم ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لےکر کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے
Comments