جہلم(ریاض گوندل) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن جہلم ڈنگی پلی کے سپروائزر فاروق حسین کا طالبات کی داخلہ فیس کی مد میں لاکھوں روپے کا فراڈ بورڈ کی طرف سے رولنمبر سلپ نہ آنے پر کالج انتظامیہ حرکت میں آئی اور پانچ لاکھ روپے اضافی جرمانہ ادا کرکے رولنمبر جاری کروائے گئیں تھانہ سول لائن نے درخواست پر مقدمہ تو درج کرلیا لیکن کیس اینٹی کرپشن کا بنتا تھا اس لیے کالج انتظامیہ نے وہاں بھی درخواست دے دی ہے عادی مجرم فاروق اقبال کی ساتھ ہی ایک اور واردات بھی سامنے آگئی ہےکہ سپلی والی متعدد طالبات کی فیس بھی کھا گیا میڈیا کے رابطے پر کالج انتظامیہ نے فاروق حسین کو پیڈا ایکٹ کی کاروائی کےلیے شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے لیکن سپلی والی طالبات کا داخلہ رہ گیا ہے اب اگلے مرحلے میں جمع ہوکر پیپرز دے سکے گی
top of page
bottom of page
Comments