جہلم: سبزی منڈی گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل ، تعفن اور بدبو پھیلنے سے خریداروں سمیت ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کی زندگی اجیرن ، ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے لائن جادہ سے ملحقہ جگہ پر قائم سبزی منڈی مکینوں کے لئے عذاب بن چکی ہے ، سبزی و فروٹ منڈی میں مبینہ طور پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں تعفن اور بدبو اسقدر زیادہ ہوجاتی ہے کہ منڈی سے گزرتے وقت صارفین سمیت راہگیروں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ بارش کے موسم میں بارشی پانی سبزی منڈی میں جگہ جگہ کھڑا ہونے کی وجہ سے ہر طرف کیچڑ ہی کیچڑ نظر آتا ہے ، منڈی میں اشیاء خوردونوش خریدنے کے لئے آنے والے صارفین کیچڑ کیوجہ سے مشکلات میں مبتلا ہو رہے ہیں ،صفائی ستھرائی اور بارشی پانی کا مناسب نکاسی کا نظام نہ ہونامیونسپل کمیٹی و ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ جگہ جگہ کھڑے گندے پانی کے جوہڑوں کیوجہ سے مچھروں کی افزائش نسل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، صبح اور شام کے اوقات میں پھل و سبزیاں لانے والے ٹرکوں، لوڈر رکشوں ، چنگ چی رکشوں، گدھا گاڑیوں ، ریڑھی بانوں کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والی ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہو تا ہے۔ اسی وجہ سے سبزی و فروٹ منڈی جہاں شہریوں کی زندگیوں کے لئے عذاب بن چکی ہے، وہیں تاجر برادری کے کارروبار پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے سبزی وفروٹ منڈی کی جگہ کم ہونے کی وجہ سے رش میں چوری چکاری ، جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ سبزی و فروٹ منڈی کے مسائل میں اضافہ ہونے سے شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی، سماجی، رفاعی اور فلاحی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...
0
bottom of page
Comments