جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) مردم شماری کے کام کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کیا جائے ، ضرورت پڑے تو مردم شماری کو مقررہ وقت تک مکمل کرنے کیلئے ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر ۔ مردم شماری کا عمل حکومت کی طرف سے دی گئی مقررہ مدت میں مکمل کرنا ضروری ھے ۔ اور مردم شماری کے کام کو قومی فریضہ جان کر ادا کیا جائے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے مردم شماری کے حوالے سے اجلاس میں بات کرتے ھوئے کی ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں مردم شماری کا کام انتہائی تیزی سے جاری ہے اور جو بلاک باقی رہ گئے ہیں ان کو ایک دودن میں مکمل کر لیا جائے گا جس کیلئے تمام سپروائزرزاور عملہ مردم شماری کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ اوقات سے زیادہ وقت لگا کر بھی حکومتی مدت کے اندر اندر اس فرض کو مکمل کریں اجلاس میں مختلف بلاک سپروائزرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز نے بھی شرکت کی ۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...
0
bottom of page
Comments