top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(ظہیر عبّاس)ڈپٹی کمشنر جہلم کی سربراہی میں سموگ سے بچاؤ و روک تھام کے لیے آگاہی واک کا انعقاد

جہلم(ظہیر عبّاس)ڈپٹی کمشنر جہلم کی سربراہی میں سموگ سے بچاؤ و روک تھام کے لیے آگاہی واک کا انعقاد

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی سربراہی میں سموگ سے بچاؤ اور اس کی روک تھام کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ہیلتھ جہلم میاں مظہر حیات نے بھی آگاہی واک میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اس دوران ڈپٹی کمشنر جہلم نے شہریوں میں پمفلٹس اور ماسک بھی تقسیم کیے۔ڈپٹی کمشنر جہلم کی سربراہی میں محکمہ صحت سمیت تمام محکمہ جات سموگ کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ عوام سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال ضرور کریں۔حکومت پنجاب اور کمشنر راولپنڈی کے احکامات کے مطابق آگاہی واک کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں، فیکٹریوں، گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات اپنے زیر استعمال گاڑیوں کی بروقت مرمت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ضلع جہلم میاں مظہر حیات کا کہنا تھا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی سربراہی میں سموگ سے بچاؤ اور اس کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں ہسپتالوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page