top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(ظہیر عباس)محکمہ تعلیم پنجاب نے پی ایم آئی یو اور یونیسیف کے تعاون سے جہلم میں معاون آلات بچوں میں تقسیم ، جہلم کی نجی مارکی میں شاندار تقریب کا انعقاد

جہلم(ظہیر عباس)محکمہ تعلیم پنجاب نے پی ایم آئی یو اور یونیسیف کے تعاون سے جہلم میں معاون آلات بچوں میں تقسیم کئے,تفصیلات کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم محمد سلیم شاہ کی جانب سے جہلم کی نجی مارکی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پروگرام ڈائریکٹر PMIU فاروق رشید ، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عبّاس ، ایجوکیشن چیرمین یونیسیف مسٹر کامران نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بچوں میں انتہائی قیمتی اور معیاری آلہ سماعت، نظر کی عینکیں اور ویل چیئر تقسیم کیں۔ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی صحت کے لیے بھی انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ضلع جہلم میں بھی بڑی تگ و دو کے ساتھ 3 ہزار سے زائد بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کی گئی۔جن میں سے 161 بچوں کو معاون آلات تجویز کیے گئے۔محکمہ تعلیم پنجاب نے کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایم آئی یو اور یونیسیف کے تعاون سے ان بچوں کو آلہ سماعت، نظر کی عینکیں ، ویل چیئرز ،واکرز اور وائٹ کینز بھی مہیا کیں۔اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن حافظ زنیر یونس ، راجہ نکاش یوتھ کوآرڈینیٹر سی ایم پنجاب ، ڈی ای او سیکنڈری رانا جاوید اختر ،ڈی ای او محمد شہزاد ، ڈی ای او زنانہ میڈم غزالہ ، ڈی ڈی ای او ملک صفدر علی اور میڈم نبیلہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔قیمتی معاون الات ملنے پر بچوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عبّاس نے اپنے خطاب میں پنجاب حکومت کی کاوشوں کو بے حد سراہا ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمارے پاس گورنمنٹ سکولز میں پڑھنے والے ہر بچے کی صحت کا ریکارڈ بھی موجود ہو گا۔

0 comments

Recent Posts

See All

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page