top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(ظہیر عباس)ڈی ایس پی ٹریفک کی جانب سے جی ٹی ایس چوک تا ریلوے اسٹیشن اینٹی سموگ آگاہی واک کا انعقاد,سموگ سے بچاؤ کے لیے لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کیے گئے

جہلم(ظہیر عباس)ڈی ایس پی ٹریفک کی جانب سے جی ٹی ایس چوک تا ریلوے اسٹیشن اینٹی سموگ آگاہی واک کا انعقاد

جہلم(ظہیر عباس)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس سموگ سے بچاؤ اور اس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔آج بھی ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع نے جی ٹی ایس چوک سے لے کر ریلوے اسٹیشن تک اینٹی سموگ آگاہی واک کا انعقاد کیا۔سموگ سے بچاؤ کے لیے لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی واک میں خصوصی شرکت کی۔سٹی ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی بھی کی گئی۔ڈی ایس پی ٹریفک نے ڈرائیور حضرات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ڈرائیور حضرات اپنے زیر استعمال گاڑیوں کی بروقت مرمت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایات کے مطابق سموگ پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔آج کی گئی واک کا مقصد سموگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page