Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر
جہلم: میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی مشترکہ کارروائی، نجی ہاؤسنگ کالونی کا بی بلاک جی ٹی روڈ گیٹ سیل اور ڈھوک منور کی چراہ گاہ واگزار کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر سی او میونسپل کمیٹی مبارک علی اور سی او ضلع کونسل چوہدری عثمان گوندل نے مشترکہ کارروائیا ں کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (سٹی ہاؤسنگ) کے بی بلاک کے جی ٹی روڈ گیٹ کو سیل کر دیا ہے جبکہ ڈھوک منور ،لنگر پور چراگاہ کا سینکڑوں کنال رقبہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے واگزار کروانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کسی کو بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comentarios