top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم ( محمد نبیل حسن)جماعت اسلامی کااسلام آباد میں غزہ ملین مارچ،حافظ نعیم الرحمن کاشرکاء سے خطاب مارچ میں دیگر شہروں کی طرح ضلع جہلم سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی ڈاکٹرقاسم محمودکی قیادت میں شرکت

جہلم ( محمد نبیل حسن)جماعت اسلامی کااسلام آباد میں غزہ ملین مارچ،حافظ نعیم الرحمن کاشرکاء سے خطاب غزہ مارچ میں دیگر شہروں کی طرح ضلع جہلم سے بھی بڑی تعداد میں مردوخواتین بچوں،بزرگوں کی ڈاکٹرقاسم محمودچوہدری کی قیادت میں شرکت،جماعت اسلامی کااسلام آباد میں غزہ ملین مارچ،حافظ نعیم الرحمن کاشرکاء سے یخطاب،تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام اباد جی نائون پارک میں غزہ ملین مارچ کاانعقاد کیاگیا،جس میں امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں مردخواتین بزرگوں بچوں نوجوانوں نے شرکت کی،دیگر شہروں کی طرح ضلع جہلم سے بھی امیرجماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹرقاسم محمود چوہدری نے بڑے قافلے کیساتھ مارچ میں شرکت کی۔جس میں مردوخواتین بزرگ بچے نوجوان شامل تھے،سیدضیاء اللہ بخاری نے سینٹرمشتاق احمد سے ملاقات کی۔جلسہ گاہ کے شرکاء کا فلسطین کے حق اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی،حافظ نعیم الرحمن نے خطاب میں کہاکہ اسرئیل کو فلسطین پرظلم و بربریت کو بندکرہوگا۔اسرائیل نسل کشی کررہاہے۔امریکااسرائیل کی مکمل حمایت کرتاہے۔پاکستان عوام فلسطین کیساتھ کھڑی ہے،پاکستان کے حکمرانوں اور ارمی کو فلسطین میں جاری جنگ بندی کے لیے رول اداکرناہوگا۔ہمارے حکمران امریکا سے بہت ڈرتے ہیں۔امریکاکی ہمت کیسے ہوئی کہ پاکستانی مزائل پرگرام پرپابندی لگانے کامطالبہ کرے،پاکستان کو ایٹمی طاقت ڈاکٹر عبدالقدیر نے بنایاجس کی حفاظت پاکستان عوام کرسکتے ہیں۔یہ پی ڈی ایم ٹولہ اپنے مفاد کے لیے مسلط ہے۔پاکستان کی عوام کو ایک ساتھ ہوناہوگااور اس ٹولے سے نجات دلوانی ہوگی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page