Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر
جہلم:مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی، جہلم سے درجنوں امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروا دیں۔ ن لیگ کے ترجمان کے مطابق امیدوار ٹکٹوں کے حصول کے لیے درخواستیں اب 20 نومبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔ توسیع اسموگ، جزوی لاک ڈاؤن اور بینک تعطیلات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ درخواستیں پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ درخواستوں کے ساتھ بینک ڈرافٹ، آن لائن ٹرانسفر یا بنک ڈیپازٹ کی صورت میں فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔ ضلع جہلم کے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے3حلقوں سے درجنوں امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے اپنی درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔ حلقہ این اے 61 اور حلقہ پی پی 26 سے درخواستیں جمع کروانے والوں میں چوہدری عابد اشرف جوتانہ، سینئر قانون دان ملک غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ، راجہ قاسم علی خان، نوابزادہ مطلوب مہدی، حاجی ناصر محمود للِہ، کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی، بیرسٹر تیمور نواز جٹ، راجہ افتخار احمد شہزاد، ناصر جاوید وڑائچ سدھوال شامل ہیں۔ حلقہ این اے 60 میں قومی اسمبلی کی نشست کے لئے سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکرٹری بلال اظہر کیانی جبکہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اویس خالد،مہر محمد فیاض جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 25 کے لئے چوہدری سعید اقبال ، چوہدری لال حسین ٹکٹ کے حصول کیلئے نمایاں ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے واضح کیا کہ درخواستوں کے ساتھ کوئی نقد رقم کی وصولی نہیں کی جا رہی اور کسی قسم کی نقدی دینے اور وصول کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ن لیگ نے پہلے ٹکٹوں کے لیے درخواستوں کی تاریخ 10 نومبر رکھی تھی
Comments