جہلم (مشرف جنجوعہ) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کا جادہ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن، پختہ تجاوزات کو ہٹایا جائے گا متعدد تھڑے مسمار، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر شہر میں ٹریفک کی بحالی اور روانی کے لیے جادہ کے مقام پر اولڈ جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے پہلے روز جادہ میں اولڈ جی ٹی روڈ پر پختہ تھڑوں کو بھاری مشینری سے ہٹا کر راستے کھلے کر دئیے گئے آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صبا سحر نے کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور شہریوں کو درپیش مشکلات حل کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا جس کے متعلق بہت دن سے اعلانات اور نوٹسز جاری کئے جارہے تھے ۔ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نعیم احمد بھٹی ) پنجاب حکومت اور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے ذرائع کے مطابق روہتاس روڈ پر بیگ پور کے مقام پر ایک بڑی...
bottom of page
Comments