خون کی ہولی کھیلنے والے سفاک قاتل 72 گھنٹوں میں گرفتار
ملزمان نے 03 یوم قبل تھانہ کالا گجراں کے علاقہ لنگرپور میں فائرنگ کر کے 03 خواتین اور 01 مرد کو قتل کر دیا تھا
بتدائی تحقیقات ملزمان نے پرانی رنجش کی بنیاد پر فائرنگ کر کے03 یوم قبل 04 شہریوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا
،ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم نے انتھک محنت اور جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کئے ملزمان کو ٹریس کیا
جہلم(دلنوازاحمدJhelumnews.uk)رات کی تاریکی میں خون کی ہولی کھیلنے والے سفاک قاتل 72 گھنٹوں میں گرفتار ،ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ملزمان نے 03 یوم قبل تھانہ کالا گجراں کے علاقہ لنگرپور میں فائرنگ کر کے 03 خواتین اور 01 مرد کو قتل کر دیا تھا،جانبحق شہریوں کی شناخت نعمان، ربعیہ، شمائلہ اور آسیہ کے ناموں سے ہوئی تھی،جبکہ ملزمان کی شناخت رضوان عزیز،علی حیدر،علی حسن اور محمد عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ڈی پی او جہلم نے کہاکہ میں نے واقعہ کے بعد خود موقعہ کا وزٹ کر کے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے پرانی رنجش کی بنیاد پر فائرنگ کر کے03 یوم قبل 04 شہریوں کو رات گئے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم نے انتھک محنت اور جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نا ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے
Comments