جہلم (نعیم احمد بھٹی) تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کے فیصلے پر دریائے جہلم پر تینوں پلوں کو بند کر دیا گیا گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں لاہور جانے والے مسافروں کے احتجاج پر ایک پل کی سائیڈ کو کھول دیا گیا مسافر زلیل و خوار کئی مسافر پیدل پلوں کو عبور کرنے لگے مسافروں کا کہنا ہے کہ سیاست میں ضد اور انا نے زلیل و خوار کر کے رکھ دیا اب احتجاج یا دھرنے کا ایک ہی واحد حل ہے کہ پورے ملک کے پلوں اور راستوں کو بند کر دیا جائے حکومت آخر ہمیں کس چیز کی سزا دے رہی ہے دو دن پہلے ہی پلوں اور راستوں کو بند کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 24 نومبر کے اسلام آباد میں دھرنے کی وجہ سے جہلم کے تینوں پلوں کو بند کر دیا گیا گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں مسافر زلیل و خوار لاہور جانے والے مسافروں کے احتجاج پر پل کی ایک سائیڈ کو کھول دیا گیا اس موقع پر مسافروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کیا عوام کو ہی زلیل و خوار کرنا ہوتا ہے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ضد اور ہٹ دھرمی نے مسافروں کو بھی مشکلات میں ڈال دیا ہے ہم نے شادیوں میں شرکت کرنا ہے ہم اب کیا کریں ایک تو تحریک انصاف کی قیادت کو بھی آرام نہیں آتا آئے روز ریلیاں اور دھرنے کا اعلان کر دیا جاتا ہے جبکہ حکومت کے پاس ایک ہی واحد حل ہوتا ہے کہ پورے ملک کو جام کر دیا جائے اور راستے اور پل بند کر دئیے جائیں جس سے مسافروں کو زلیل و خوار کیا جاتا ہے آخر یہ کب تک ہوتا رہے گا کیا حکومت کے پاس اس کا اور کوئی حل موجود نہیں راستے بند کرنے کے باوجود بھی لوگ اسلام آباد پہنچ جاتے ہیں مسافروں نے مزید کہا کہ اس ملک میں کوئی قاعدہ اور قانون موجود ہی نہیں ہر طرف افراتفری پھیل چکی ہے مسافر حکومت اور تحریک انصاف کی قیادت کو کوستے رہے
top of page
Recent Posts
See Allدینہ (سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں دوکانوں کے تالے توڑنے کی وارداتیں تھم نہ سکیں گزشتہ رات ایک بار پھر منگلا روڈ پر چور رات کی تاریکی کا...
جہلم (نعیم احمد بھٹی ) جہلم سمیت پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب کرنے کی سفارش ،امن وامان کی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پنجاب...
bottom of page
Kommentare