جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم کے بازاروں میں غیر قانونی افغان باشندوں کے کاروبار سے تاجر برادری بھی پریشان ذرائع کے مطابق اس وقت مختلف علاقوں میں افغان باشندے دیدہ دلیری سے کاروبار کر رہے ہیں اور کئی افغانیوں نے بازاروں میں ریڑھیاں اور اسٹال بھی لگا رکھے ہیں جبکہ کچھ نے دکانیں بھی کرایہ پر حاصل کر رکھی ہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تو کر رہی لیکن کیا وہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف بھی ایکشن لیں گے تفصیلات کے مطابق جہلم کے بازاروں میں افغان باشندوں سے تاجر بھی پریشان ذرائع کے مطابق اس وقت جہلم کے مختلف علاقوں میں افغان باشندے غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور انہوں نے شناختی کارڈ بھی تبدیل کیے ہوئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ اس وقت افغان باشندوں نے مین بازار چوک اہلحدیث سول لائن اور ریلوے روڈ پر اپنے کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں کچھ نے دکانیں بھی کرایہ پر لے رکھی ہیں جبکہ کئی افغان باشندے ریڑھیوں پر اپنا سامان فروخت کر رہے ہیں اس موقع پر کچھ تاجر حضرات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تو کر رہی ہے لیکن کیا وہ ان غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھی کوئی کاروائی کرے گی پولیس نے کچھ ماہ پہلے ان کے خلاف آپریشن تو کیا تھا لیکن وہ ادھورا ہی چھوڑ دیا گیا زیادہ تر افغان باشندوں نے شناختی کارڈ بھی تبدیل کیے ہوئے ہیں اگر پولیس درست طریقے سے ان کے خلاف ایکشن کرے تو کئی غیر قانونی افغان باشندے گرفتار ہوسکتے ہیں تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان افغان باشندوں کے خلاف بھی ایک سرچ آپریشن کریں اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کریں
top of page
Recent Posts
See Allدینہ (سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں دوکانوں کے تالے توڑنے کی وارداتیں تھم نہ سکیں گزشتہ رات ایک بار پھر منگلا روڈ پر چور رات کی تاریکی کا...
bottom of page
Comments