جہلم (نعیم احمد بھٹی) دریائے جہلم پرانے پل کے قریب 22 سالہ نوجوان کا قتل صبح 8 بجے نعش دریائے جہلم کے کنارے گرین بیلٹ پر پڑی ملی ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ سٹی ڈی ایس پی سٹی حمید ورک اور ایس ایچ او قمر سلطان بھی موقع پر پہنچ گئے نوجوان کو گولی مار کر قتل کیا گیا نوجوان کا نام داؤد اور وہ روہتاس روڈ کرسچین کالونی کا رہائشی تھا ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نعش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دریائے جہلم پرانے پل کے قریب22 سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جس کی نعش دریائے جہلم گرین بیلٹ پر پڑی ملی ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی ڈی ایس پی سٹی حمید ورک ایس ایچ او قمر سلطان نے موقع کا معائنہ کیا نعش کی شناخت داؤد کے نام سے ہوئی جو کہ کرسچین کالونی روہتاس روڈ کا رہائشی تھا اور میٹرک کا طالب علم تھا پولیس تھانہ سٹی پولیس نے نعش کو ریسکیو 1122 کے زریعے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی اور سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نعیم احمد بھٹی ) پنجاب حکومت اور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے ذرائع کے مطابق روہتاس روڈ پر بیگ پور کے مقام پر ایک بڑی...
bottom of page
Comments