جہلم(نعیم احمد بھٹی ) پنجاب حکومت اور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے ذرائع کے مطابق روہتاس روڈ پر بیگ پور کے مقام پر ایک بڑی حکومتی سیاسی شخصیت کے بھٹے پر گزشتہ روز خبر لگنے پر محکمہ ماحولیات کا چھاپہ آلودگی میں اضافے کا باعث بننے والے بااثر شخص کے بھٹے کو گرنے سے بچانے کےلیے سیاسی سفارشیوں کی لائنیں لگ گئیں ذرائع کے مطابق تمام سرکاری محکموں اور مانیٹرنگ اداروں نے ہائی کورٹ کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے بھٹے کو بغیر زک زیگ کے چلنے کی کھلی اجازت دے دی ہے بچوں بزرگوں کو سموگ سے موذی امراض میں مبتلا ہونے کےلیے چھوڑ دیا گیا ہے ایک طرف پنجاب حکومت شہریوں کو سموگ سے محفوظ رکھنے کےلیے اقدامات کر رہی ہے دوسری طرف جہلم میں سموگ کا باعث بننے والوں کو سرکاری ادارے تحفظ بھی فراہم کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع جہلم میں سیاسی حکمران جماعت کے سرکردہ بڑی شخصیات کے بھٹہ خشت دیدہ دلیری سے چل رہے ہیں اور ان لوگوں نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میثم عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی شخصیات کی آشیرباد سے چلنے والے ان بھٹوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے اور قانون سب کے لیے برابر رکھا جائے
top of page
bottom of page
Comments