top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم سے 5000 کارکنان کوئی ایم پی اے بھی نہ نکال سکا،ین ایم پی کی سیٹس جیتنے کے باوجود اتنی  کم تعداد میں کارکنان کا نکلنا بھی ضلعی قیادت پر ایک سوالیہ نشان

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم سے 5000 کارکنان کوئی ایم پی اے بھی نہ نکال سکا تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع جہلم کے آرگنائزر سید ابرار حسین شاہ اور صدر یوتھ ونگ ضلع جہلم عتیق احمد خان اپنے کارکنان کے ساتھ پانچ روز سے اسلام آباد میں موجود جبکہ تحصیل پنڈدادنخان سے ایم پی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق للہ بھی اپنے کارکنان کے ساتھ اسلام آباد پہنچ چکے ضلعی قیادت اس بار پھر ضلع جہلم سے کارکنان کو نہ نکال سکی  ذرائع کے مطابق ضلع جہلم سے ڈیڑھ سے دو سو کارکنان دھرنے میں شریک ہونے کے لیے پہنچ چکے کچھ کارکنان کو سوہاوہ کے قریب گرفتار بھی کر لیا گیا  تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی آرگنائزر سید ابرار شاہ اور ضلعی یوتھ ونگ کے صدر عتیق احمد خان اپنے کارکنان کے ساتھ پانچ روز سے اسلام آباد میں موجود جبکہ تحصیل پنڈدادنخان سے ایم پی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق للہ بھی اپنے کارکنان کے ساتھ اسلام آباد پہنچ چکے دوسری طرف ضلعی قیادت ایک بار کارکنان کو نکالنے میں ناکام رہی تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ہر ایم پی اے کو 5000 کارکنان لانے کا ٹاسک دیا تھا لیکن نہ ہی ایم پی اے یاسر قریشی  رفعت زیدی  اور نہ ہی  بریگیڈئر ریٹائرڈ مشتاق للہ اتنی تعداد میں کارکنان کو نکال سکے کیونکہ تینوں ایم پی اے پولیس کے چھاپوں کی وجہ سے علاقوں سے غائب رہے ضلع جہلم میں دیکھا جائے تو تین ایم پی کی سیٹس جیتنے کے باوجود اتنی  کم تعداد میں کارکنان کا نکلنا بھی ضلعی قیادت پر ایک سوالیہ نشان ہے تحریک انصاف کے رہنما عہدے تو لے لیتے ہیں لیکن ان کی کارکردگی زیرو ہوتی ہے یہاں پر اگر کالا گجراں ٹیم کے پاور گروپ کی بات نہ کی جائے تو یہ ان کے ساتھ زیادتی ہوگی کیونکہ اس وقت شہر کے علاقوں میں پاور گروپ کی پاور واقعی نظر آتی ہے اور اس کے اکثر کارکنان ہر ریلی اور احتجاج میں شریک بھی ہوتے ہیں ملک عدنان ہو یا قیصر شجاع نوید علی ہو یا وسیم خان یہ اپنے کارکنان کے ساتھ ہر جگہ نظر آتے ہیں اسلام آباد احتجاج میں بھی یہ اپنی پاور دکھانے پہنچ چکا ہے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ایک طرف راستے بند ہونے سے شہرذلیل و خوار دوسری طرف منافع خوری عروج پر پیاز ٹماٹر آلو سمیت کئی سبزیوں کے ریٹ ڈبل ہوگئے

جہلم (نعیم احمد بھٹی) ایک طرف راستے بند ہونے سے شہرذلیل و خوار دوسری طرف منافع خوری عروج پر پیاز ٹماٹر آلو سمیت کئی سبزیوں کے ریٹ ڈبل...

جہلم(رانا محمد عاصم)ضلع جہلم میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ کے تمام اہم پوانٹس مکمل بند، چند ایک مقامات سے صرف موٹر سائیکل یا پیدل سفر ممکن، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

جہلم(رانا محمد عاصم)ضلع جہلم میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ کے تمام اہم پوانٹس مکمل بند، چند ایک مقامات سے صرف موٹر سائیکل یا...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page