جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوے صرف بیانات کی حد تک ہی درست ہیں بازار میں جائیں تو آٹے گھی دال کا بھاؤ محسوس ہوتا ہے پیاز 800 روپے دھڑی تک پہنچ چکے تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافہ مہنگائی کا جن بے قابو گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا پیاز 800 روپے دھڑی تک پہنچ چکے شہری حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے بیانات سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے کے دعوے صرف بیانات کی حد تک ہی کرتی ہے اس پر عمل درآمد کوئی نہیں کرتا گھی اور آئل کی قیمتوں میں 70 سے 80 روپے کلو تک اضافہ ہوچکا جبکہ کوئی بھی سبزی 150روپے کلو سے کم نہیں انتظامیہ بھی سرکاری ریٹ نکال تو دیتی ہے لیکن اس پر عمل درآمد کروانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس میٹھی نیند سوئے ہوئے ہوتے ہیں جبکہ بڑے گوشت کی 12 سو روپے کلو میں فروخت اور چھوٹے گوشت کی 22 سو روپے کلو میں فروخت جاری ہے محکمہ لائیو اسٹاک کے آفیسر بھی ریٹ پر کنٹرول کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے مہنگائی کو کم کرنے کے دعوؤں کو سچ ثابت کرنے کے لیے بازاروں اور مارکیٹوں میں سرکاری ریٹس پر عمل درآمد بھی سختی سے کروایا جاتا ہے اور تمام اشیائے ضرورت کی چیزوں کے ریٹس سرکاری ریٹس کے مطابق ہی شہریوں کو ملنے چاہئیں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم//رانا محمد عاصم//ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے...
0
جہلم//رانا محمد عاصم//ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comments