جہلم (نعیم احمد بھٹی) ہوشربا مہنگائی نے ہوش اڑا دئیے ہوشربا مہنگائی نے سفید پوش طبقہ کے لوگوں کو بھی ہاتھ پھیلانے پر مجبور کر دیا ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہونے سے عام آدمی کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی پس کے رہ گیا کم آمدنی والے طبقے کی زندگی اجیرن بن چکی سفید پوش طبقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے ہمیں بھی چکی میں پیس دیا پہلے کچھ گزارہ ہوجاتا تھا لیکن اب تو زندگی ادھار پر ہی چل رہی ہے حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے بھی جھوٹے نکلے کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا اب تو یوٹیلیٹی اسٹور پر بھی چیزیں مہنگی ملتی ہیں حکومت نے تمام اشیا پر ریلیف بھی ختم کر دیا آئل اور گھی کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ کر دیا گیا جبکہ دالیں آٹا چینی پتی سب کے ریٹس بھی بڑھا دیے گئے حکومت نے جو وعدے عوام سے کیے تھے ان پر کسی ایک پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا حکومت کم از کم یوٹیلیٹی اسٹور پر تو ریلیف جاری کرے تاکہ سفید پوش طبقہ کے لوگ بھی سستی اشیا سے مستفید ہوسکیں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم: ضلع جہلم میں آلودگی پھیلانے والے 3 بھٹے مسمار اور 7 کریش پلانٹ سیل کر دیے گئے،کریش پلاٹ اور بھٹہ مالکان کو لاکھوں روپے جرمانہ کیا...
bottom of page
Comments