جہلم( ادریس چودھری)نوابزادہ مطلوب مہدی، طالب مہدی اور چوہدری فرخ الطاف کی شہباز شریف سے ملاقات، مطلوب مہدی اور طالب مہدی الیکشن سے دستبردار ہو گئے، دونوں نے چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی، حلقہ این اے 61 سے آزاد امیدوار نوابزادہ طالب مہدی، حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف، چوہدری عابد اشرف جوتانہ، حلقہ پی پی 26 سےمسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی ناصر محمود للِہ، آزاد امیدوار افتخار احمد شہزاد اور دیگرنے لاہور ماڈل ٹاؤن میں سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جہلم کی سیاسی صورتحال اور انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی اور حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے آزاد امیدوار نوابزادہ طالب مہدی نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے نوابزادہ مطلوب مہدی کی جگہ چوہدری فرخ الطاف کو اپنا امیدوار نامزد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا تھا جس سے نالاں ہو کر مطلوب مہدی کے بھائی نوابزادہ طالب مہدی نےحلقہ این اے 61 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیاتھا۔ دوسری جانب جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 26 میں سیاسی درجہ حرارت مزید گرم ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 26 سے آزاد امیدوار تیمور نواز جٹ کی انتخابی مہم بھی زیر بحث رہی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر تیمور نواز جٹ حلقہ پی پی 26 سے انتخابی معرکہ لڑنے کیلئے تیار ہیں اور لیگی امیدوار حاجی ناصر محمود للِہ کی حمایت میں انتخابات سے دستبردار ہونے کو باکل تیار نظر نہیں آتے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (رانا محمد عاصم)اایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار، منشیات برآمد تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کاروائی، شراب سپلائر ملزم گرفتار، شراب برآمدتھانہ پنڈدادنخان پولیس نے...
0
جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...
0
bottom of page
コメント