جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)
نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر پر یکم جنوری 2024 سے نظر ثانی شدہ جرمانہ کا اطلاق
این ایچ ایس او 2000 کے شیڈول 12 کے تحت ترمیم شدہ جرمانہ کا نفاذ یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔ملک کی تمام ہائی ویز اور موٹرویز پر بلا تخصیص ہیوی جرمانوں کا انعقاد ہوگا۔سڑک استعمال کندہ گان اور ٹرانسپورٹر حضرات روڈ پر ٹریفک رولز کی وائیلیشن سے اجتناب کر یں۔ سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو سجاد حسین بھٹی۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے زیر انتظام ملک کی تمام موٹرویز اور ہائی ویز پر نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈنینس (2000 NHSO) کے تحت نظر ثانی شدہ جرمانہ کا یکم جنوری 2024 سے بلا تخصیص اطلاق ہوگا۔ اس سلسلے میں NHMP سیکٹر کمانڈر نارتھ 2 جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی کی ہدایت پر موٹر وے پولیس افسران نے ٹرانسپورٹرز اور جنرل پبلک کو خصوصی بریفنگ کی مہم چلائی ہے. سیکٹر ہذا کے تمام ٹول پلازہ جات اور نمایاں مقامات پربینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ ٹول پلازہ جات پر خصوصی بریفنگ مہم چلائی گئی ہے ۔ مزید بر آں مختلف حکومتی اور نجی اداروں میں بھی خصوصی بریفنگ دی گئی ہے۔ بس اڈوں اور ٹر مینل پر بھی ڈرائیورز کو بریف کیا گیا ہے ۔سیکٹر کمانڈر نارتھ 2 جہلم کے ایس پی سجاد حسین بھٹی نے روڈ یوزر، ڈرائیور حضرات خصوصاً پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور اور مالکان کیلئے ٹریفک رولز پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کسی قسم کی وائیلیشن نہ کرنے کی ہدایت کی ہے .مزید برآں سیکٹر کمانڈر نارتھ 2 جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی نے تمام افسران و ملا زمان کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ یکم جنوری 2024 سے نظر ثانی شده جرمانہ کا نفاذ یقینی بنائیں بلا تخصیص اور بلا تفریق تمام وائیلیشن کو کنٹرول کریں تاکہ عوام الناس کی جان ومال کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے
Comments