top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم//پروفیسرخورشیدڈار سے// سکولوں میں کم عمر طلباء موٹر سائیکل لانے لگے۔ آئے روز حادثات ۔ محکمہ تعلیم جہلم اور سکولز کے سربراہان نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیں۔ سی ای او سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جہلم (رپورٹ //پروفیسر خورشید علی ڈار)سی ای او ایجوکیشن جہلم کو مفاد طلباء و والدین انتظامی حکم جاری کرنا ہوگا کہ کم عمر بچے سکول موٹر سائیکل ساتھ نہ لائیں تفصیلات کے مطابق ان ایام میں دیکھنے میں آیا ہے کہ کم عمر بچے موٹر سائیکل چلاتے ہیں اور ایکسیڈنٹ کا سبب بنتے ہیں لہذا سی ای او ایجوکیشن جہلم کو چاہیے کہ وہ ایک حکم نامہ کے ذریعے تمام سربراہان تعلیمی ارادہ جات کو پابند کریں کہ وہ ان بچوں کو سکول داخل نہ ہونے دیں جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے تمام کلاس انچارج صاحبان اپنے طلباء کو ہدایت جاری کریں کہ کوئی طالب علم سکول میں موٹر سائیکل لے کر نہ آئیں حکومت پنجاب کی طرف سے ایسے طلباء کو سکول میں موٹر سائیکل لانے پر پابندی عائد کر دی ہے کم عمر بچے نہ صرف اپنے لیے مسائل پیدا کرتے ہیں بلکہ دوسروں کی تکلیف کا بھی سبب بھی بنتے ہیں اس حوالے سے لاہور سرگودھا ملتان کے سی ای او ایجوکیشن نے باضابطہ حکم جاری کر رکھا ہے لہٰذا سی ای او ایجوکیشن جہلم کو بھی ایسا حکم کرنا چاہیے ۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page