top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم:ڈاکٹر عدنان نجب کی جانب سے الیکشن کمیشن اور منتخب ہونے والے عہدیداران کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر

جہلم( پروفیسر خورشید عل ڈار )Jhelum news

ڈاکٹر عدنان نجب صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پر تکلف ڈنر الیکشن کمیشن اور منتخب ہونے والے عہدیداران کے اعزاز میں دیا اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدلستار وائز پریزیڈنٹ پی ایم اے پنجاب (گجرات) تھے تقریب کی امتیازی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں بچے اور نان ڈاکٹرز کی شرکت پر پابندی تھی پرتکلف ڈنر ایک معیاری مقامی ہوٹل جہلم میں دیا گیا تھا تمام نئے عہدیداران اور الیکشن کمیشن کے ممبران نے شرکت کی ڈاکٹر عدنان نجب کے دیے ہوئے ڈنر میں الیکشن کمیشنر نے کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دی انہوں نے انتہائی سادہ الفاظ میں کہا کہ میں نے اپنے فرائض منصبی جو ادا کیے ہیں پی ایم اے پنجاب کے صدر کے تحریری حکم نامے کے مطابق کیے ہیں اختلاف رائے کی گنجائش ہر وقت موجود رہتی ہے میں بھی الیکشن کو ترجیح دیتا ہوں سیلیکشن کا عمل نا پسندیدہ ہے مقام مسرت ہے کہ دیگر اضلاع میں آئین کے مطابق الیکشن ہوتے ہیں کامیاب ہونے والے کو ہارنے والے مبارکباد دیتے ہیں جہلم کی ڈاکٹرز کمیونٹی کو بھی وسیع و قلبی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عدنان نجب نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹر حفیظ الرحمن نئے منتخب ہونے والے صدر نے کہا ہےکہ انشاء اللہ ڈاکٹر کمیونٹی کی خدمات جاری رکھوں گا


0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  یونان میں ڈوبنے والی کشتی میں منڈی بہاؤالدین کے ایک ہی گاؤں بیلان  کے 10 نوجوان سوار ،زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا،14سالہ راحت دلاور اور 15 سالہ محمد صفدر خوش قسمت ،بچا لیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)  یونان میں ڈوبنے والی کشتی میں منڈی بہاؤالدین کے ایک ہی گاؤں بیلان  کے 10 نوجوان سوار تھے پرمسرت زندگی کے خواب لے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی) چنگ چی رکشہ والوں نے شہر بھر کے بازار بلاک کر کے  شہریوں کی ناک میں دم  کر دیا  ،پیدل جانے والی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا،باازاروں میں سے موٹرسائیکل گزارنا بھی ناممکن

جہلم (نعیم احمد بھٹی) چنگ چی رکشہ والوں نے شہر بھر کے بازار بلاک کر کے  شہریوں کی ناک میں دم  کر دیا  چنگ چی رکشہ والوں نے سبزی منڈی جانے...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page