جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)
ڈپٹی کمشنر جہلم نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا خانہ بدوش بچوں کو ترجیح پولیو ٹارگٹ 221085 بچے ..................
ڈپٹی کمشنر جہلم نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا خصوصی طور پر خانہ بدوش بچوں کو ترجیح دی گئی ہے محکمہ صحت جہلم اپنی سابقہ معیاری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بچوں کو موذی امراض بالخصوص پولیو سے بچانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کی خدمات حاصل کی اور ان سے پولیو کا افتتاح کروایا ڈپٹی کمشنر جہلم کا محکمہ صحت کے آفیسران کو کہا کہ پوری کوشش کر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں تاکہ کوئی بچہ ان حفاظتی اقدامات سے محروم نہ رہے ضلع جہلم کی خوش قسمتی ہے کہ میاں مظہر حیات بحیثیت سی ای او ہیلتھ خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے ماضی میں بھی محکمے کے دیے گئے ٹارگٹ کو آسانی کے ساتھ پورا کیا ہے ان سے توقع کی جاتی ہے کہ محکمے کی طرف سے جو ٹارگٹ دیا گیا ہے وہ اسے ہر حالت میں پورا کریں گے مصدقہ ذرائع کے مطابق پولیو ٹارگٹ 221085 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہیں
Comments