دینہ(ادریس چودھریJhelumnews.uk)
دینہ(ادریس چودھری)انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 26 وکٹیں لے کر جہلم کو چمپیئن بنوانے والاشعیب عامر، فرسٹ کلاس کا ایک بھی میچ نہ کھیل سکا، جہلم کا مینجر اپنی مینجری لے کر خوش، ٹیلنٹ کو کھیلنے کو ایک میچ بھی نہ دلوا سکا۔راولپنڈی ریجن کی کرکٹ ٹیم کا حال بھی پاکستان کرکٹ ٹیم جیسا، پرفارمنس بھی ویسی اور کھلاڑی بھی پسند ناپسند کی بنیاد پر سلیکٹ ہونے لگے، پرفارمنس دینے والا ٹیلنٹ باہر بینچ پر….انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں جہلم کو چمپیئن بنوانے والاشعیب عامر، جو 26 وکٹیں لے کر ٹاپ کا باؤلر رہا اس کو ایک میچ بھی کھیلنے کو نہیں دیا گیا، جہلم انٹر ڈسٹرکٹ کا چمپیئن بنا تو جہلم سے مینجر لے لیا گیا لیکن جہلم کا مینجر جہلم کے لڑکے کو ایک میچ بھی نہ دلوا سکا.. چھوٹے شہر کا ہونا ٹیلنٹ کا جرم بن گیا. دینہ،جہلم کی گلیوں، محلوں میں کھیلنے والا نوجوان، محدود سہولیات، اپنی لگن اور محنت سے آگے آنے والا ٹیلنٹ سفارشیوں اور پسند نا پسند کے آگے ہار گیا، انٹر ڈسٹرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیکن فرسٹ کلاس کا ایک میچ بھی نہ کھیلنے کو دیا گیا، جہلم ٹیم ڈسٹرکٹ چمپیئن بننے کہ باوجود بھی جہلم کا ایک بھی لڑکا فرسٹ کلاس کی نمائندگی نہ کر سکا, جہلم کہ کرکٹ پلیرز کہ ساتھ ہر سال زیادتی ہوتی آ رہی ہے۔اس سال تو پچھلے 2 سال سے ڈسٹرکٹ کا ٹاپر جس کی بدولت جہلم تاریخ میں پہلی دفعہ چمپیئن بنی شعیب عامر جس نے گزشتہ سال 26 وکٹیں لے کر انٹر ڈسٹرکٹ میں ٹاپ کیا اس کو ایک میچ بھی نہ دیا گیا،جہلم کی کرکٹ کمیونٹی میں بے چینی، اپنی مینجر شپ کی خاطر پلیئرز کا سودا کیا گیا کیسی مفاد پرستی ہے کہ جہلم چمپیئن بننے پر جہلم سے مینجر لے لیا گیا اور وہی مینجر شعیب عامر کو ایک بھی میچ نہ دلوا سکا کیونکہ مفاد پرست ٹولہ اپنے فائدے اور عہدوں کی خاطر دینہ،جہلم،سوہاوہ،پنڈدادنخان سے لڑکوں کی محنت کا جنازہ نکال رہا ہے۔
댓글