*گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کالا دیو نے ڈویژن لیول پر بیڈمنٹن کے مقابلہ جات میں میدان مار لیا۔*
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق اینول سپورٹس راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام شاندار مقابلہ جات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالا دیو جہلم کی ٹیم نے محدود وسائل کے باوجود شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈویژن لیول پر بیڈمنٹن کے مقابلہ جات میں میدان مار لیا۔سیمی فائنل میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 باغ سرداراں اور فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1چکوال کو شکست دے کر جہلم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔مومنہ ماہرو گوندل نے ہیڈمسٹريس ادارہ کو مبارک باد دی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گرلز ہائی اسکول کالا دیو نے ڈسٹرکٹ لیول پر دس میں سے سات گیمز میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔سیکرٹری راولپنڈی بورڈ و انچارج سپورٹس نے گرلز ہائی سکول کالا دیو کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا۔شاندار کامیابی کے پیچھے ہیڈمسٹرس ادارہ ساجدہ کرن اور ان کی ٹیم میں شامل مس صائمہ نورین اور مس نازیہ نواز کا انتہائی اہم کردار ہے۔مذکورہ ٹیچرز نے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیے جس کی بدولت ڈویژن لیول پر نہ صرف سکول کا نام روشن ہوا بلکہ ضلع جہلم کے اعزاز میں بھی مزید اضافہ ہوا۔کامیاب کھیلوں کے انعقاد پر حکومت پنجاب اور بورڈ انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے جن کی بدولت پنجاب کے نوجوان ایک مرتبہ پھر کھیلوں کی جانب راغب ہوئے۔یقینا اس سے نوجوانوں میں مثبت سوچ پروان چڑھے گی۔
Bình luận