جہلم ( نثار احمد مغل )ایس ایچ او تھانہ سٹی اور کانسٹیبل سمیت 20 سے زائد پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انیس الرحمٰن اور کانسٹیبل مظہر کے خلاف اس کے اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا، 365 ت پ کی دفعات لگا کر خاتون ثانیہ عابد کی مدعیت میں عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور کانسٹیبل سمیت 20 سے زائد پولیس ملازمین نے گھر میں داخل ہو کر مدعیہ کی ماں، بھائی خالہ اور کزن کو گرفتار کر حوالات میں بند کیا ۔ گھر سے قیمتی سامان، 2 لاکھ روپے نقدی، 12 عدد موبائل فون اور پانچ تولے طلائی زیورات اٹھا لئے۔
ایف آئی آر متن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی نے مدعیہ سے 30 لاکھ روپے رشوت طلب کی اور نہ دینے پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دی گئی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ 100تولے طلائی زیورات چوری کے کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی، کسی سے رشوت طلب نہیں کی
۔
Comments