top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلمPMA کے زیرِ انتظام مقامی ہوٹل میں ٹیکنیکل میٹنگ کا انعقاد ۔ ڈاکٹرز کی کثیر تعداد میں شرکت

جہلم( پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) ڈاکٹر حفیظ الرحمن چیسٹ سپشلسٹ جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم شب و روز انسانیت کی خدمت کر کے سکون قلب محسوس کرتے ہیں ڈاکٹر صاحب کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ عوام کے اندر شعور اور آگاہی پیدا ہو انہی کی کاوش سے گزشتہ روز ڈاکٹر عدنان نجف صدر پی ایم اے جہلم نے ایک مقامی ہوٹل میں ماہر ڈاکٹرز کو مدعو کیا اس تقریب میں نوجوان اور سینئر ڈاکٹرز کی اکثریت نے شرکت کی تقریب کے دوران کہا گیا کہ بچوں میں پیچس لگنے کی صورت میں آہستہ آہستہ چمچہ کے ذریعہ او ار ایس پلانا چاہیے دورھ پلانے والی بوتل میں نمکول ڈال کر نہیں پلانا چاہیے اگر ہیضہ ہو تو ہیلتھ اتھارٹی جہلم کو مطلع کرنا چاہیے اس بات کا اظہار پی ایم اے جہلم کے زیرِ انتظام ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک ٹیکنیکل میٹنگ میں کیا چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم غفار ڈاکٹر مظہر اقبال ڈاکٹر طیب شہزاد اور ڈاکٹر جلدی انفیکشن میں سٹیرائیڈ کا لوکل کریم کے زیر استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے اس بات کا اظہار ڈاکٹر میجر زبیر انور سکن سپشلسٹ نے کیا جبکہ فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق محمود اور ڈاکٹر روداب عرفان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ڈاکٹر نصیر احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا صدارت ڈاکٹر عدنان نجف نے کی جبکہ میٹنگ کے انتظامات اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر حفیظ الرحمن جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم نے ادا کیے آخر میں نائب صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر ارشاد علی تنیو نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

0 comments

Recent Posts

See All

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page