حمد باری تعالی
بقلم:
ڈاکٹر فیض احمد بھٹی
جِس کے دِل میں۔ ہے توحید سمائی
اُس پہ نازاں۔ ہے یہ ساری ہی خُدائی
1دے کے سجدہ تُو۔ اُس کو دیکھ سہی
مِلے گی ایسی قُربت۔ کہ صدیوں سے شناسائی
*جِس کے دِل میں۔ ہے توحید سمائی
اُس پہ نازاں۔ ہے یہ ساری ہی خُدائی
2جِدھر بھی دیکھو- ہیں قُدرت کے نظارے
زرے زرے میں۔ ہے اُس کی ہی گواہی
*جِس کے دِل میں۔ ہے توحید سمائی
اُس پہ نازاں۔ ہے یہ ساری ہی خُدائی
3غوث و داتا- شہنشاہِ مُطلَق ہے وہ
فیض کے من میں۔ ہے بس یادِ اِلٰہی
*جِس کے دِل میں۔ ہے توحید سمائی
اُس پہ نازاں۔ ہے یہ ساری ہی خُدائی
Comments