جہلم: حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں ایم سی کی دوکانوں کی نیلامی کا عمل شروع نہ ہوسکا جس سے حکومت پنجاب کو کروڑوں کا نقصان ہو چکا۔ جہلم میں دو دفعہ دوکانوں کی نیلامی کا اشتہار جاری ہونے کے بعد نیلامی والے دن نیلامی کینسل ہوتی رہی جس سے ضلعی انتظامیہ سمیت تاجروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ میونسپل کمیٹی کی دوکانیں یا تو اکثریت میں سیل ہیں یا پھر غیر قانونی طور پر قبضہ میں ہیں جس سے ریونیو حکومت کے خزانہ میں جمع نہیں ہورہا۔ گزشتہ روز بھی چیف سیکرٹری نے پنجاب بھر کے ضلعی افسران کو ان کیمرہ میٹنگ میں طلب کیا مگر فیصلہ پھر بھی نہ ہوسکا کہ دوکانوں کی نیلامی کا کیا شیڈول ہوگا؟ کیسے اور کون دوکانوں کو نیلام کرے گا؟۔ جہلم میں بہت سی دوکانیں سیل ہیں جو کرایہ نہ ادا کرنے کی وجہ سیل ہوئی جس سے حکومت پنجاب کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ شاندار چوک جہلم، مین بازار، بانو بازار، ٹانگہ سٹینڈ، میٹرینٹی ہوم اور دیگر مقامات پر میونسپل کمیٹی کی دوکانوں پر غیرقانونی قبضہ ہے یا پھر ایم سی نے سیلز لگا رکھی ہیں۔ تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب کو فوری اس معاملہ پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، بروقت دوکانوں کی نیلامی کروانی ہوگی تاکہ حکومت کے خزانہ کو ریونیو مل سکے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نثار احمد مغل) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی...
0
دھریالہ جالپ (شیخ عبدالعزیز+شاہد محمود بٹ) تھانہ للہ کی حدود میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور متعدد گھروں کا صفایا کر گئے تھانہ للہ کے گاؤں...
0
bottom of page
Comments