top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ// رپورٹ: ادریس چودھری//شالیمار بیکرز مدوکالس میں ڈکیتی کی واردات،جہلم نیوز نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی،نیوز+ویڈیو+پکچرز


دینہ(ادریس چودھری)دینہ میں ڈکیتی کی واردات،نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے منگلا روڈ مدوکالس پر واقع شالیمار بیکرز کے مالک چودھری نعیم شہزاد اور اس کے دوستوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا،مزاحمت پر ماجد نامی شخص کو گولیاں مار دیں،فائرنگ سے ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی گولی لگنے زخمی ہو گیا،ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور لاکھوں کے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ڈی پی او جہلم واردات کی جگہ پر پہنچ گئے،تھانہ منگلا پو درج کر کے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب منگلا روڈ مدوکالس تحصیل دینہ میں واقع شالیمار بیکرز کے اونر چودھری محمد نعیم شہزاد اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھے کہ نکودرکی جانب سے دو موٹر سائیکل سوار تین نوجوان مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر چودھری نعیم شہزاد اور اس کے دوستوں سے ساڑھے چالاکھ سے زائد کی نقدی، اور لاکھوں روپے مالیت کے دو قیمتی موبائل فون چھین لئے، مزاحمت کرنے پر ماجد خان ولد محمد اشرف سکنہ چک ٹھاکرہ،چیچیاں آزاد کشمیرکو گولیاں مار دیں جس سے وہ شدیدزخمی حالت میں بے نظیر ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، جب کہ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی بھی زخمی ہو گیا،تاہم وہ لوٹ مار کے بعد موٹر سائیکلوں پر دینہ کی جانب فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم اور تھانہ منگلا پولیس موقع پر پہنچ گئی، بیکری کے اونر چودھری محمد شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ڈی پی او کا اس موقع پر کہنا تھا بہت جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جائے گا،قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچ سکتا

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم (رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمدتھانہ...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page