جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)
کیا ذمہ داران افیسران شہریان دینہ پر رحم کریں گے اس وقت شہر دینہ کے مختلف حصوں میں بکری کا گوشت ناقص ہونے کے باوجود شہریوں کو مہیا کیا جاتا ہے گورنمنٹ کی ریٹ لسٹ کے مطابق اس کی قیمت 1400 روپے ہے جبکہ قصائی ڈنکے کی چوٹ پر شہریوں سے دو ہزار روپیہ فی کلو وصول کرتے ہیں صفائی کا انتظام اس قدر قابل مذمت ہے کہ گوشت کی نسبت مکھیاں زیادہ دکھائی دیتی ہیں اب سوال پیدا ہوتا ہےکہ محکمہ فوڈ اپنی کس کار گزاری میں مصروف ہے اسی طرح پرائس کنٹرول کمیٹی تحصیل دینہ کی بادی و نظر میں ناکام دیکھائی دیتی ہے بکرا یا بکری کا گوشت فروخت کرنے والے ذمہ دار آفیسران کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں مقام افسوس ہے کہ تحصیل دینہ کی سول انتظامیہ بھی اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے میں قاصر محسوس دکھائی دیتی ہے موجودہ صورتحال سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہو چکی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے
Comments