دینہ//نثار احمد مغل//دینہ میں سردی شروع ھونے سے قبل ہی گیس سلنڈروں کے ڈیلروں نے گیس سلنڈربلیک میں فروخت کرنےشروع کر دیئے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ھے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ دینہ میں گیس سلنڈروں کے جعلی اور فرضی ایجنسی ہولڑرز نےعوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہےگورنمنٹ کے منظور شدہ ریٹ لسٹ کو واضع آویزاں نہ کیا جاتا ھے اور نہ ریٹ لسٹ کے مطابق گیس فروخت کی جاتی ھے اسی طرح گیس کی مقدار کے وزن میں کمی کر کےڈبل رقم وصول کی جاتی ھے سلنڈروں میں گیس کی مقدار کو بھی واضع نہ کیا جاتا ھے ناقص کوالیٹی گیس اور سلنڈر میں جستی ۔دیسی ساختہ میٹریل سے تیار کیے جاتے ہیں اس سے قبل بھی ناقص گیس اور ناقص مٹیریل کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات رونما ھو چکے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی خاموشی لمحہ فکریہ ھے اس کی مجرمانہ خاموشی سے عوام مجبوری اور بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ھیں تحصیل پریس کونسل دینہ کے صدر نثار احمد مغل نے موقف جاننے کے لیے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ اور تحصیلدار دینہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ صحافی نشاندھی کریں تو پھر ہم کاروائی کریں گے عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ تحصیل دینہ میں فیئر پرائس کمٹیاں ناکام ہو گئی ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فرضی اورجعلی ایجنسیوں اور مصنوعی قلت پیدا کر کے گیس سلنڈر مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کےخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ھے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم: ضلع جہلم میں آلودگی پھیلانے والے 3 بھٹے مسمار اور 7 کریش پلانٹ سیل کر دیے گئے،کریش پلاٹ اور بھٹہ مالکان کو لاکھوں روپے جرمانہ کیا...
جہلم (نعیم احمد بھٹی) ہوشربا مہنگائی نے ہوش اڑا دئیے ہوشربا مہنگائی نے سفید پوش طبقہ کے لوگوں کو بھی ہاتھ پھیلانے پر مجبور کر دیا ضرورت...
bottom of page
Comments